برکینا فاسو : عسکریت پسندوں کے حملوںمیں 50 شہری ہلاک

173

واگادوگو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے 50 افراد کو ہلاک کر دیا۔ علاقائی گورنر کرنل ہوبرٹ یامیوگو نے بتایا کہ واقعہ ماجواری کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا۔ متاثرین پاما نامی قصبے کا کی جانب سے سفر کررہے تھے، جو سرحد کے قریب ہے۔ اس سے پہلے بھی رواں ماہ ماجواری میں 2حملے ہو چکے ہیں،جن میں 17 شہری اور 11 فوجی مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو القاعدہ اور داعش سے منسلک عسکریت پسندوں کے تشدد کے نشانے پر ہے۔ وہاں ہر سال ہزاروں شہری مارے جاتے ہیں۔