نظام الدین فاروقی ٹی ٹوئنٹی،کراچی ایگلٹس سیمی فائنل میں

354

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پول آف کر کٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام فری آف کاسٹ نظام الدین فاروقی میموریل ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ایگلٹس اور اسٹیل ٹاؤن جم خانہ کے مابین سیمی فائنل کھیلا جائیگا جبکہ قائد آباد جم خانہ لکی ڈرا کے بعد فائنل میں پہنچ گئی،اسٹیل ٹاؤن گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں اسٹیل ٹاؤن جم خانہ نے موریہ اسٹارز کو دل چسپ مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دیدی،اسٹیل ٹاؤن جم خانہ نے 178رنز کا ٹارگٹ دیا،عاشق علی 41،راؤ ساجد 35ا ور حسسان غنی نے 32 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ، بلال نے دو وکٹ حاصل کی،جواب میں موریہ اسٹارز 160رنز بنا سکی،ذکاء اللہ 36، علی نقی32اور شہاب نے 25 رنز بنائے، عاشق علی، راؤ ساجد،عرفان،شہریار نے 2,2 وکٹیں حاصل کی، دوسرے کوارٹر فائنل میں کراچی ایگلٹس نے پا ک اسٹارز کو 60 رنز سے شکست دیدی، قائد آبادجم خانہ گراؤنڈ پر کراچی ایگلٹس نے 7 وکٹوں پر 243 رنز کا ٹارگٹ دیا،جواب میں پاک اسٹار 183 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،تیسرے کوار ٹر فائنل میں قائد آباد جم خانہ نے ملیر اسپورٹس کو 28 رنز سے شکست دیدی،قائد آباد جم خانہ نے 180رنز کا ٹارگٹ دیا جواب میں ملیر اسپورٹس 152رنز بنا سکی،کوارٹر فائنلز میچز کے اختتام پر کراچی ایگلٹس،قائد آباد جم خانہ اور اسٹیل ٹاؤن جم خانہ کے درمیان فائنل ٹیم کے لیے لکی ڈرا کی تقریب محمود خان اور تینوں ٹیموں کے نمائندوں کے روبرو منعقد کی گئی جسمیں قائد آباد جیم خانہ نے لکی ڈرا کے ذریعے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ کراچی ایگلٹس اور اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ سیمی فائنل میں مقابلہ کریگی۔