بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کو فوری وکیل تک رسائی دی جائے‘ اہلیہ

195

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کو فوری وکیل تک رسائی دی جائے، کشمیر کی تحریک ہماری اگلی نسلوں کے لیے ہے۔خیال رہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں حریت رہنما یاسین ملک کوسخت ترین سزا سنائے جانے کا امکان ہے، بھارتی عدالت کے متوقع فیصلے کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے جبکہ مشال ملک نے یاسین ملک کی جان بچانے کی بھی اپیل کردی ہے۔اسلام آباد میں مشال ملک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یاسین ملک کے حق میں پارلیمان میں قرارداد لائی جائے گی، یاسین ملک کا کیس عالمی عدالت میں کیوں نہیں جا سکتا؟۔مشال ملک اور سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ بھارت چاہے جتنا ظلم کرلے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔