عمران خان کس حیثیت سے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں،   وفاقی وزیر اطلاعات

514

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج کیا تھا۔ 4سال لوٹ مار کرنے والی گزشتہ حکومت 4ہفتے پہلے آنے والی حکومت سے سوال کررہی ہے۔ہفتہ کو  پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا

کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا، 4سال پارلیمنٹ کو آرڈی نینس کے ذریعے چلایا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روزاعتراف کیا گیا کہ نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، 4سال نالائق اور نااہل لوگ اقتدار سے چمٹے رہے،

عمران خان کس حیثیت سے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو 9سال ہوگئے، پی ٹی آئی نے میڈیا کا استحصال کیا، 6مئی کو جلسہ گاہ کے حوالے سے خط لکھا گیا، خط میں  تمام تفصیلات لکھی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج کیا تھا، یہ حکومت اور پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ مسیحی برادری اور پی ٹی آئی کا ہے۔