صحافیوں کے تحفظ کیلیے وزارت اطلاعات سے رپورٹ طلب

171

اسلام آباد(آن لائن/اے پی پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ کے لیے درخواستوں پر سماعت کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات سے رپورٹ طلب کر لی۔ درخواستوں میں رپورٹرز کی جاب سیکورٹی،ویج بورڈ ایوارڈ اور صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر،جبکہ پی ایف یو جے کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی مزید سماعت 17 جون کوہوگی۔علاوہ ازیںچیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے پی بی اے کی استعداد سے زائد ٹی وی چینلز کو لائسنس دینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے پیمرا کو مزید لائسنس جاری کرنے سے روکنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع دے دی۔مزید سماعت26 مئی کوہوگی۔ایک اور سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کی شکایات کمیشن کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار وکیل ایمان مزاری تمام بلوچ طلبہ کی شکایات تحریری طور پر سیکرٹری وزارت انسانی حقوق کو لکھیں۔وزارت داخلہ اور وزارت انسانی حقوق آئندہ سماعت تک رپورٹ جمع کرائیں۔