ـ20سالہ شہروز کاشف اب مائونٹ لوسٹے سر کریں گے

187

کراچی(آئی این پی)پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد ایک اور ہدف پر نظریں جمالی ہیں۔ کنچن جونگا سر کرنے والے 20 سالہ شہروز کاشف اب مانٹ لوسٹے سر کریں گے۔8ہزار 586میٹر بلند کینچن جونگا سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے مانٹینیئر شہروز کاشف نے نیپال میں کچھ روز آرام کرنے کے بعد ایک بار پھر ٹریک کا رخ کرلیا اور اب کی بار ان کی نظریں دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو سر کرنے پر مرکوز ہے جس کی اونچائی 8ہزار 516 میٹر ہے۔لوٹسے سمٹ کرنے کیلئے شہروز کاشف بدھ کو ایوریسٹ بیس کیمپ پہنچ گئے جہاں سے وہ اگلے چند روز میں اپنی پیش قدمی شروع کردیں گے۔ لوٹسے اور کنچن جونگا سے قبل شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین مانٹ ایوریسٹ اور کے ٹو بھی سر کرچکے ہیں ۔8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں شامل بروڈ پیک اور مناسلو کو بھی شہروز پہلے ہی سر کرچکے ہیں تاہم مناسلو کی سمٹ پر تنازعے کے بعد شہروز اس کو دوبارہ سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اگر ان کے مناسلو سمٹ کو شمار کرلیا جائے تو وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے پانچ چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔