کابینہ عوام کے خرچے پر لندن سزایافتہ مجرم سے ہدایات لینے جارہی ہے، عمران خان

354
Mir Jafar

جہلم : چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ مفرور اور سزا یافتہ نے ساری کابینہ کو لندن بلالیا، پوری کابینہ عوام کے پیسوں پر لندن جارہی ہے، کابینہ سزا یافتہ مجرم سے جاکر ہدایت لے گی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومتی کابینہ میں 60فیصد افراد ضمانتوں پر ہیں، کابینہ عوام کے خرچے پر ایک مفرور سے ملنے لندن جارہی ہے،آصف زرداری نے لانچوں میں بھر بھر کے ڈالرز دبئی بھیجے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ  30سال  سے ملک کو لوٹنے والوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیاگیاہے،پاکستانی قوم کو بھکاری کہنے والا بتائے ہمیں بھکاری کس نے بنایا،30سالوں سے صرف 2خاندانوں نے ملک کو لوٹا۔