امپورٹڈ حکومت نے پنجاب میںآئینی بحران پیدا کردیا ، عمران خان

281

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کیجانب سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے ۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کی گئی۔

اب تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے، اور گورنر پنجاب کو دستور کے تحفظ پر اصرار کے باعث نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،

انہوں نے کہا پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا لازم ہے کہ عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معام…