عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور 

255

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قرارداد پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس اس سے قبل وزیرِ اعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی زبان کو روکنا ہوگا

ورنہ ملک مزید تقسیم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کل بات کی وہ ہولناک ہے، عمران خان ملک میں عوام کے ذہنوں میں زہر کھول رہے ہیں، اب یہ نہ کھیلنے اور نہ کھیلنے دیں گے پر عمل کررہا ہے، اگر اسے نوٹس لے کر نہ روکا گیا

تو پھر ملک مزید تقسیم درتقسیم ہوجائے گا، آئین و قانون کے مطابق اس زبان کو روکنا ہوگا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریاستی اداروں اوران کی قیادت کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال کو قانون اور آئین کی عملداری کے ذریعے روکنے کی ضرورت ہے۔