پاکستانی کبھی بھی انگریز نہیں بن سکتے، عمران خان

290
future a chance

ایبٹ آباد: چیئر مین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ جب روپیہ گرتاہےتوسب کچھ مہنگاہوجاتاہے، جیسے ہی امپوٹڈ حکومت آئے روپیہ گرنا شروع ہوگیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ  بڑے چوروں کو چھوڑنے سے قومیں تباہ ہوجاتیں ہیں،  خیبر پختونخواہ میں صرف ایک ہی لوٹا نکلا ہے، لوٹے کیلیے ضمیرفروش اور لوٹے کے نعرے گلی گلی لگائے جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف 40ارب کی کرپشن کے کیسز ہیں،  چیری بلاسم شہباز شریف نے آتے ہی ایف آئی اے افسران کو نکالا ،ایف آئی اے نے 16 عرب روپے کی کرپشن پکڑی، عدلیہ 16سوکروڑ چوری ہونے پر کچھ نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  شہباز شریف ایک بھکاری ہیں، ملک میں حکومت شہباز شریف کو دیکر ایسا ہی جیسا بلے کو دودھ کی حفاظت کرنے کیلئے بٹھا دیا گیا ہو، ایک منتخب حکومت کوسازش کےتحت ہٹایاگیا،اپنےملک کےمفادکوکبھی امریکاکیلئےقربان نہیں کروں گا، امریکی جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہیدہوئے،لاکھوں ڈالرزکانقصان ہوا۔