سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، احسن اقبال

376
عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے،احسن اقبال

 اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، جس حکومت کا منفی ایجنڈا ہو، وہ کبھی ترقیاتی کام نہیں کرسکتی۔

 احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ہماری حکومت آئی تھی تو وژن 2025 کا منصوبہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سال 2016 میں ہم نے سوچا چین سے معیشت جوڑ لیں تو پاکستان کو ترقی کا محرک ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت سال 2020 سے 2025 کا صنعتی فیز طے کیا گیا تھا، ہم نے ماضی میں 9 اقتصادی زونز کی نشاندہی کی تھی، 9 میں سے کسی ایک بھی اقتصادی زون میں انفرااسکٹرکچر نہیں ہے، افسوس کی بات ہے کہ منصوبے کے 5 اکنامک زونز پر کام ہی نہیں کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے سی پیک کے تحت پہلا اقتصادی زون 2024 میں ہوگا، ایم ایل ون آج بھی وہیں ہے، جہاں سال 2018 میں چھوڑ کر گئے تھے، پچھلے دور میں آئی بی کو اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز میں مدد کا ٹاسک دیا گیا، 16 ارب کی اسلام آباد میٹرو ہماری حکومت کے آتے ہی 10 دن میں چلادی گئی۔