جب تک چورجیلوں میں نہیں جاتے جہادکرتا رہونگا، عمران خان

398
Mir Jafar

میانوالی: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی صورت امپورٹڈحکومت  کومسلط نہیں رہنےدیں گے،جب تک یہ چورجیلوں میں نہیں جاتے جہادکرتا رہونگا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ 20مئی کےبعدکسی بھی دن اسلام آبادکیلئےکال دوں گا،18قتل کرنےوالاراناثنااللہ نہ ہی چیری بلاسم کارکنان  کوروک سکتاہے،کسی کارکن کو کچھ ہوا تو تھری اسٹوجیز ذمہ دار ہونگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ وہ غنڈہ ہےجس نےپولیس مقابلےمیں لوگوں کومروایا، رانا ثنا اللہ جدھربھی جائے گالوگ چوراورغدارکہیں گے، یہ ڈیزل بھی مہنگاکرنےوالےہیں،امریکانےمیرجعفراورمیرصادق سےملکرمنتخب حکومت کوہٹایا، موٹروےپرشہبازگل پرچوروں نےحملہ کروایا۔

عمران خان نے پارٹی کے  منحرف اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوٹےجب اپنےحلقوں میں آئیں توعوام ان کوسبق سکھائیں، تاکہ آئندہ کوئی حکمران لوٹا نہ بنے، اگرعدالتیں رات 12بجےکھل سکتی ہیں توان ضمیرفروشی کونااہل کیوں نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرم آنی چاہیےکہ لوگوں نےاپنےضمیربیچ کربیرونی سازش کوکامیاب کرایا، کیامغربی ملک میں کوئی اس طرح ضمیرفروشی کرسکتاہے؟کیاانصاف کےاداروں کواس پرازخودنوٹس نہیں لیناچاہیے؟

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوٹوں کےذریعےہماری حکومت گرائی گئی، حکومت کس نےبنانی ہےیہ فیصلہ پاکستانی عوام نےکرناہے،امریکانےنہیں،

کوئی ثابت کرکےدکھائےکہ میں نےباہرکوئی جائیدادخریدی ہو۔