“حکمران اقتدار میں آنے کے بعد کشکول توڑ کر آئی ایم ایف کے پاس چلے جاتے ہیں”

695
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ حکمران اقتدار میں آنے کے بعد کشکول توڑ کر آئی ایم ایف کے پاس چلے جاتے ہیں، حکمران طبقہ مزید مہنگائی کررہا ہے، آنے والے دنوں میں پیٹرول بم گرائیں گے۔

ادارہ نور حق میں عید ملن  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  کے الیکٹرک جسے تمام حکومتوں نے سرپرستی کی،آج بھی شہر کے اکثر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کراچی کے شہریوں کی درست گنتی کروادیں، نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں قائم کرکے فوری بلدیاتی انتخاب کروائیں، وزیر اعظم شہباز شریف کے فور منصوبہ پر فوری عمل درآمد کروائیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے کراچی،  سندھ اور پورے پاکستان کو دلی عید مبارک،جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا اپنے اختیار سے زیادہ کام کیا۔کراچی : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے رابطہ عوام میں جاری یے۔