اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے، خواجہ آصف

385

اسلا م آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیٹ بنک کی خودمختاری کے قانون کو ریورس کریں گے کیونکہ اسٹیٹ بنک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ریٹائرڈ ہونے والے ہیں اور ان کی خدمات مزید درکار نہیں۔