غزوہ بدر میں مومنوں کی فتح سے کفار کا غررور خاک میں مل گیا،محمدافزاز

125

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم حافظ محمدافزازپڈھانہ اورجنرل سیکرٹری علی عامربٹ نے کہا ہے کہ یومِ بدر کا واقعہ اہل ایمان کو بدی کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار کرتا ہے،یومِ بدر کا پیغام اللہ رب العالمین پر مکمل بھروسہ اور ایمان کے ساتھ ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، نبی اکرم ؐ سے محبت اور وفاداری ہی کامیابی کی کلید قرار پاتی ہے،غزوہ بدر میں وسائل کے اعتبار سے انتہائی کمزور لوگوں نے بہت بڑے گروہ اور ہر قسم کے اسلحے سے لیس لشکر کو اپنی ایمانی قوت کی بنا پر شکست سے دوچار کیا۔ غزوہ بدر اسلام وکفر کا پہلا معرکہ تھا جس میں اللہ تعالیٰ نے حق کے قافلے کو فتح دلاکر اسلام کا بول بالا کیا،غزوہ بدر میں مومنوں کی فتح سے کفار کا غررور خاک میں مل گیا، غزوہ بدر نے رہتی دنیا تک کیلیے یہ سبق دیا کہ کامیابی مال ودولت،غرور وتکبر سے نہیں بلکہ حق پر چلنے اور اللہ کی نصرت سے ملتی ہے۔ اس معرکہ میں اللہ تعالیٰ نے مومنین کی امداد کیلیے آسمان سے فرشتوں کو نازل کیا جس کا اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ؐ سے وعدہ کیا تھا۔