شکل بدلنے والا ”مقناطیسی سلائم ” روبوٹ تیار کر لیا گیا

401

فیصل آباد:بچے سلائم سے کھیلنا پسند کرتے ہیں اور عین اسی طرز پر ایک روبوٹ بنایا گیا ہے جو ایک ہی وقت میں ٹھوس بھی ہے اور مائع بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ اپنی شکل بدل کر پیچیدہ ترین صورت اختیار کر سکتا ہے، اس کی مدد سے جسم کے اندر مختلف اشیا کو گرفت کیا جا سکتا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب اسی روبوٹ کی مدد سے غلطی سے نگلی جانیوالی اشیا کو بھی پکڑ کر بدن سے باہر نکالنا ممکن ہو گا۔ روبوٹ ہی سلائم سے بنایا گیا ہے جس کی بدولت چھوٹے دھاتی موتیوں کو گھیر کر گرفت کیا گیا تھادلچسپ بات یہ ہے کہ مقناطیسی میدان کے لحاظ سے روبوٹ مختلف شکلیں اختیار کر سکتا ہے اور اسے مختلف سمتوں میں دوڑایا جا سکتا ہے۔

پہلے مرحلے میں اسے طبی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی بچہ مضر صحت چیز نگل لے تو یہ روبوٹ بیرونی مقناطیسی میدان کے تحت اس شے کو حلق سے نکالنے کا کام بھی کر سکتا ہے۔