واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کیلیے نئے کیمرہ انٹرفیس کی آزمائش شروع کردی

478

کیلیفورنیا: واٹس ایپ بہت تیزی سے اپنی سہولیات اور سروس بہتر بنارہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں فائل شیئرنگ سائز دو جی بی تک کیا گیا ہے۔

اب اینڈروئڈ کے لیے واٹس ایپ نے نئے کیمرہ انٹرفیس کا اعلان بھی کردیا ہے جسے بعض صارفین بی ٹا ٹیسٹنگ کے تحت استعمال بھی کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب تک پانچ ارب سے زائد مرتبہ ڈائون لوڈ ہونے والی شاندار ایپ کو دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپ کا درجہ بھی حاصل ہے۔ تاہم اب بھی دو ارب سے زائد صارفین پابندی سے واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں۔

اب واٹس ایپ نے اینڈروئڈ آئی او ایس کے لیے نیا کیمرہ انٹرفیس پیش کردیا ہے۔ تاہم بہت جلد یہ دنیا بھر میں رائج ہوجائے گا۔اس کے علاوہ دیگر اہم آپشن بھی سامنے آئے ہیں۔ سب سے پہلی سہولت وہ وہی ہے جس کا اعلان پہلے کیا جاچکا ہے یعنی آڈیو اور بالخصوص ویڈیو فائل بھیجنے کی گنجائش دو جی بی کردی گئی ہے۔دوم، میڈیا کے انتخاب کو قدرے تبدیل کرکے اسے مزید آسان بنایا گیا ہے۔ پھر واٹس ایپ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وائس پیغامات میں چھ نئی سہولیات پیش کی جارہی ہیں جن کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔