روسی خلائی ایجنسی کا ناسا سے تعاون معطل کرنے کا اعلان

659

 ماسکو: روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ ڈمتری روگوزین کا کہنا ہے کہ روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) میں اپنا تعاون معطل کر رہے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق روگوزین  کا کہناتھا کہ روس ناسا، یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) اور کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے) کے ساتھ اپنی شراکت کو بھی معطل کردے گا۔

اپنے ایک ٹویٹس میں روگوزین کا کہنا تھاکہ عالمی خلائی اسٹیشن اور دیگر مشترکہ منصوبوں میں ہمارے اور شراکت داروں کے درمیان تعلقات کی بحالی غیر قانونی پابندیوں کے مکمل اور غیر مشروط طریقے سے ہٹانے جانے سے ہی ممکن ہے۔

روگوزین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے NASA، ای ایس اے اور سی ایس اے کو ایک خط بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ روسی راکٹ اور خلائی صنعت میں متعدد کاروباری اداروں کے خلاف پابندیاں ختم کردیں۔