جے یو پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،مفتی ابراہیم قادری

156

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر شیخ الحدیث جانشین مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ جے یو پی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نفاذ ہی پاکستان کے قیام کی اصل بنیاد ہے، عوام اہل سنت کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان میں اب نفاذ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شعور بیدار ہوگیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی ہمارے لئے مثالی نمونہ ہے ملک کو بحرانوں کا سامنا ہے اور وطن عزیز انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ایسے میں تمام محب وطن کو چاہئے کہ اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جمعیت علماء پاکستان کے پلٹ فارم سے نفاذ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کے لیے بھرپور ساتھ دینا ہوگا ۔