جینکو ملازمین کے الائونس کی منظوری یونین کی جدوجہد کا ثمر ہے،عبداللطیف

174

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جینکو (ون)، (ٹو)، (تھری) اور (فور) پاور ہائوسسز کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ 10 فیصد

DRA الائونس کی منظوری کے احکامات کا اجراء یونین کی جدوجہد کا ثمر ہے، رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اس کا اجراء ملازمین کے لیے رمضان کے بابرکت مہینے کا تحفہ ہے آپ کی یونین کے مطالبے پر منظوری پر تمام جینکوز لاکھڑا، جامشورو، کوٹری ، گڈو اور مظفر گڑھ پاور ہائوسسز ملازمین کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی بی اے یونین جینکوز ملازمین کے DRA الائونس کی منظوری کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے تھی ۔یونین اس کامیابی پر تمام جینکوز ملازمین کو نہ صرف مبارکباد پیش کرتی ہے بلکہ انہیں یقین دلاتی ہے کہ آپ کے مسائل کے حل کے لیے یونین ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ ہوگی اور انشاء اللہ ہم اپنے اتحاد کی برکت سے ہمیشہ سرخ رو و کامران رہیں گے۔