باڈہ: گورنمنٹ پرائمری اسکول بدر ساریو بنیادی سہولیات سے محروم

198

باڈہ (پ ر) گورنمنٹ پرائمری اسکول بدر ساریو بنیادی سہولیات سے محروم، اسکول کی چار دیواری گرنے سے شاگردوں اور محلے والوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ اعجاز علی موریو اور دیگر کا کہنا تھا کہ اسکول کی چار دیواری گرچکی ہے اور اسکول کی بلڈنگ اوپر ہونے کے باعث محلے والوں کے گھر نمایاں ہوتے ہیں، کئی مرتبہ وہ شکایات بھی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب طلباء و طالبات کی سیکورٹی کا مسئلہ بھی رہتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ اور ڈی ای او ایجوکیشن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں موجود مسائل کا جائزہ لے کر فوری حل کریں جس سے محلے کے واسیوں میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہو جائے گی اور بچے بھی آسانی کے ساتھ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں گے۔