وزیراعظم کا غرور مٹی میں مل گیا ،عبدالمنان صدیقی

140

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پی ایس 66 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی کے ظلم و ستم اور نا انصافیاں اتنی ہیں کہ اللہ میاں کی گائے عثمان بزدار کا صدقہ دے کر بھی معاف نہیں ہوں گی، جو شخص چند سیٹوں کی خاطر اپنی ایک سالہ کرسی کو بچانے کے لیے اپنے وفادار ساتھی کو قربان کردے ایسے لالچی اور مفاد پرست شخص سے عام آدمی کیا توقعات رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے جلسے میں پرچی لہرا کراسے بیرونی مداخلت کا دھمکی آمیز خط بتاکرعوام کو بیوقوف و گمراہ اور ملکی وقار کو دائو پر لگانے کا حربہ استعمال کرکے خطرناک کھیل کھیلا اگر یہ حقیقت پر مبنی ہوتا تو قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے سے پہلے اس پیچیدہ مسئلے کو زیر بحث لایا جاتا، یہ دنیا کا پہلا وزیراعظم ہے جو کرسی بچانے کی خاطر اتنا گرگیا ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ان کا غرور مٹی میں مل گیا ہے قدرت نے انہیں اتنا جھکا دیا ہے کہ جس سے وہ ملنا پسند نہیں کرتا تھا آج انہیں کے پائوں میں گر کر اپنی غلطیاں تسلیم کرکے معافی مانگ کراپنی کرسی کو بچانے کی التجا کر رہا ہے، یہ چالاک لومڑی اگر اپنی کرسی بچانے میں کامیاب بھی ہوجاتی ہے تو ایسی ذلت سے حاصل کردہ کرسی اللہ پاک ہمارے بدترین مخالف و دشمن کو بھی نہ دے۔