حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خواب نہ دیکھے،  ڈاکٹر معراج الہدی

418

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی  کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خواب نہ دیکھیں عوام کبھی قبول نہیں کرے گی، کشمیر و فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے۔

فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہماری حکومت موثر کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔ہم فلسطین کاز کی خاطر اپنی جان دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو امریکہ و برطانیہ کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا،ہمیں مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنا ہو گا، مسئلہ فلسطین ظالم اور مظلوم کا مسئلہ ہے۔دنیا میں کہیں بھی ظلم ہو بحثیت مسلمان احتجاج ہمارا فرض ہے۔