اتحادیو گھبرانا نہیں کپتان آخری بال پر چھکا لگائیں گے، خرم شیر زمان

280

کراچی: تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اس وقت بے تحاشا مسائل سے گزر رہا ہے مگر کپتان ان تینوں مخالف چوہوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ  اتحادیوں کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے،  کپتان آخری بال پر چھکا لگائیں گیں، سیاسی صورتحال کے پیش نظر آخر میں کامیاب وزیراعظم ہوں گے وزیراعظم کی پرفارمینس سے عوام پرامید ہیں۔

 خرم شیر زمان نے مزید کہا  کہ سندھ کے سارے وزیر اس وقت ضمیر فروشی کیلئے سندھ ہاؤس میں بیٹھے ہیں 21 دن سے سندھ کے محکموں کو تالہ لگا ہوا ہے سندھ کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں سندھ کے وزیر تعلیم ایکسائز بلدیات و دیگر وزراء پیسوں کی بوریاں لیکر اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ یہ وہی پیسہ ہے جو سندھ کے عوام پر خرچ کیا جانا تھا، سندھ کے افسران اور وزیر دونوں ہاتھوں سے صوبے کا پیسہ ضمیر فروشی پر لٹارہے ہیں ان پیسوں سے ضمیروں کی بڑی بڑی بولیاں اور ڈیل کی جارہی ہیں اسلام آباد میں 27 مارچ کو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوا، جس میں سندھ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ سندھ کا وزیر اعلیٰ ناجانے کہاں غائب ہے وزیر اعلیٰ کہیں منظر پر دکھائی نہیں دیتے وزیر اعلیٰ کی زمہ داری ضمیروں کا بھاؤ لگانا ہے وزیر اعلیٰ کو تھر، سہیون کے لوگ یاد کررہے ہیں ماہ رمضان کی آمد سر پر ہے رمضان المبارک کے ماہ میں پرائس کنٹرول پر کوئی کام نہیں کررہا کمیشنر اور ڈی سیز اپنے دفاتر میں نہیں ہیں کمشنر جانتے ہیں ان کے باس مسٹر 10 پرسنٹ ضمیروں خریداری میں لگے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی آزاد خارجہ پالیسی سے اپوزیشن کو تکلیف ہے مولانا، شہباز،زرداری کی دلچسپی پاکستان سے نہیں ہے آزاد خارجہ پالیسی پر زولفقار علی بھٹو نے بات کی تھی بلاول نے اپنی مخلافت سے ثابت کردیا کہ بھٹو کو پیپلز پارٹی نے ماردیا ہے پیپلز پارٹی نے زرداری لیگ کو زندہ کردیا ہے۔