اسناد کے حصول کی مد میں لوٹ مار قابل مذمت ہے، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

547
Looting

حیدرآباد:ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد معاذ عارف قریشی نے کہا ہے کہ میٹرک اورانٹر کے پاس طلبہ سے اسناد کے حصول کی مد میں لوٹ مار قابل مزمت ہے۔ 

معاذ عارف قریشی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ اپنے مسائل سندھ حکومت کے ساتھ حل کرے طلبہ پر ظلم بند کیا جائے، حکومت سندھ فوری نوٹس لے۔

معاذ عارف قریشی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرانیاور حیدرآباد سمیت دیگر تعلیمی بورڈ کے مالی  مسائل حل کرائے جائیں، ایک جانب حکومت مفت تعلیم کا دعوی کرتی ہے دوسری جانب تعلیمی بورڈ کی لوٹ مار پر چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت، طلبہ کے ساتھ ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اگر فوری تعلیمی اسناد کے حصول میں کی جانے والی لوٹ مار بند نہ کی گئی تو جمعیت طلبہ کے ساتھ سڑکوں پر ہو گی۔