رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں،عبدالحفیظ

342

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ماہ رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کر نے اور امن و امان کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس ای ڈی سی ون عبدالحفیظ لغاری میں منعقد ہوا رمضان المبارک کے دوران ضلع کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے کسی تاجر و دکاندار کوذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اے ڈی سی ون عبدالحفیظ لغاری نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد اور منافع خوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں تا کہ عوام کو اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ کے استعمال کی دیگر چیزیں مناسب نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران روزانہ کی بنیاد پر شہروں کا دورہ کرکے حکومت کی جانب سے اشیا خورونوش کی مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںشہریوں اور تاجر برادری کو درپیش غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہری مسائل کے حل کے لیے ضلع انتظامیہ سنجیدگی سے کام کررہی ہے ضلع کے عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر تاجر برادری کے نمائندگان نے شہری مسائل کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین کے مسائل کے ساتھ ساتھ ہمارا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے جبکہ اس سے قبل بھی کورونا صورتحال کے دوران سخت سرکاری پابندیوں کے باعث ہمارے کاروبار بری طرح سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انجینئر حیسکو کو کاروباری اوقات کار اور رمضان المبارک کے دوران سحر، افطار اور نماز تراویح کے دوران نوابشاہ میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام سخت پریشان ہیں اور کاروباری زندگی پر اثر پڑ رہا ہے اس لیے ضروری مرمت کا کام لوڈ شیڈنگ کی اوقات کار میں کیا جائے۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، بیورو آف سپلائی، پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔