حکمرانوں نے بلوچستان کو عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

945
حکمرانوں نے بلوچستان کو عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

 کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہےکہ بلوچستان کے عوام کو آئنی معاشی حقوق دینے کیساتھ ظلم وجبر ،نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات سے بچاکر روزگارتعلیم اورسہولیات فراہم کیے جائیں۔

مولانا ہدایت الرحمن  نے کہا کہ حکمرانوں نے بلوچستان کو عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے مقتدرقوتیں بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں سمجھتے لاپتہ افرادکی بازیابی،اغواء برائے تاوان وبدامنی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو حق دوتحریک کے ذریعے جعلی نمائندوں سے نجات حاصل کی جائیگی، اللہ کے بعد نوجوانوں اور عوام کی سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  حق دوتحریک بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے کی آئنی محب وطن قوتوں ومظلوم عوام کی تحریک ہے حق دوتحریک نہ سی پیک اورنہ ہی پاکستان کے خلاف ہے۔

مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ  حق دوتحریک کی کامیابی سے بلوچستان بھر سے چیک پوسٹوں کا خاتمہ ہوا ساحل پر کچھ عرصے کیلئے ٹرالر مافیا میں کمی آئی جس کی وجہ سے مچھیروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہم ساحل وبارڈر ٹریڈ میں بھتہ خورکرپشن مافیازکو ناکام بنائیں گے ۔کرپٹ مافیا بہت طاقت ورہیں جو صوبائی حکومت کے کنٹرول میں بھی نہیں یا صوبائی حکومت کے کچھ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے انہیں بھتہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے اہل بلوچستان کے بارڈرٹریڈاور ساحل پر کام کرنے میں مشکلات وپریشانیاں درپیش ہیں مچھیروں ،تاجروں کو آسانی وسہولیات کا مطالبہ جائز ہے جو حکمرانوں کو ہر صورت مانناہوگا ٹرالرمافیاسے نجات ،بارڈرپر سیکورٹی کے نام پر بھتہ ورشوت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے عوام کے مسائل کا حل حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وعدہ خلافی ،یوٹرن کے نام پر دھوکہ دینے کی روش حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی ۔