کھتری پریمیٸر لیگ سیزن1′ فوذالحسن کا آل راٶنڈ کھیل بچھڑا وایٸررز کی شاندار فتح۔

370

بھیڈا ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست۔ فوذالحسن  کے 64 رنز اور 2 وکٹیں، نوید بلوچ نے ناٹ آؤٹ31  رنز بنائے۔
کراچی: کھتری پریمیر سیزن1  ٹوینٹی20 لیگ کے 12 ویں میچ میں بچھڑا واریررز  نے باصلاحیت کرکٹر فوذالحسن کے جارحانہ 64 اور نوید بلوچ کے 31 رنز کی بدولت حریف بھیڈا ٹائیگرز کو یکطرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچوں میں دوسری کامیابی کے ساتھ اپنے پوانٹس کی تعداد میں اضافہ کرلیا۔

میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نعمان چوڑی ،محمود واڈا، امیرالدین انصاری اور ڈائریکٹر فزیکل کراچی یونیورسٹی راشد قریشی نےفاتح ٹیم کے فوذالحسن کوآل راونڈر کھیل پیش کرتے ہوئے 64 رنز اور 2 وکٹیں حاصل کرنےپر مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔ اس موقع صادق کھتری نے امیرالدین انصاری اور راشد قریشی کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی برقی قمقوں کی روشنی  میں کھیلے میچ میں بھیڈا ٹائیگرز کے کپتان مزمل سونجا کا ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور مقررہ 20 اورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 108 رنز بناسکی۔ کپتان مزمل 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آف اسپنر فوداالحسن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔

ارسلان نے 10 اور فاروق حسن نے 21 رنز دیکر 2-2  وکٹیں حاصل کی۔جواب میں بچھڑا واریرز کے اوپنر آل راؤنڈر فوذالحسن نے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 64 اور نوید بلوچ نے 31 رنز کی اننگ کھیلی اور مقررہ ہدف 4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا نوید بلوچ نے چھکا کر لگاکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ریحان سونیجا نے 26 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی۔