علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کے نئے داخلوں میں21 مارچ تک لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی

452
Students

ڈیرہ غازی خان:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022 میں میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نئے داخلوں میں21 مارچ2022 تک لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی ہے،ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان غلام حسین کھوسہ کے مراسلہ کے مطابق جاری طلباءکے داخلے بھی لیٹ فیس کے ساتھ 21مارچ2022 تک جاری رہیں گے،

پراسپیکٹس اور داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے طلبہ اور طالبات کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی فیز ون کے داخلوں کی توسیع بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے،مزید معلومات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔