امریکہ میں افغانستان کی سفارتی سرگرمیاں معطل

330
امریکہ میں افغانستان کی سفارتی سرگرمیاں معطل

کابل: امریکہ میں افغانستان کا سفارت خانہ اور نمائندہ سیاسی دفاتر بند کر دیئے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کئے جانے اور بیرون ملک منجملہ امریکہ میں سابق افغان سفارتکاروں کی صورت حال واضح نہ ہونے کی بنا پر حالیہ مہینوں کے دوران ماہرین نے بیرون ملک افغانستان کے بیشتر سفارت خانے اور نمائندہ سیاسی دفاتر بند ہوجانے کے سلسلے میں خبردار کیا تھا۔

آوا نیوز ایجنسی کے مطابق واشگٹن میں افغانستان کے ایک سفارتی عہدیدار عبدالہادی نجرابی نے کہا ہے کہ امریکہ میں افغانستان کے سفارت خانے اور قونصل خانوں کو امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ اقدام ایک تقریب کے انعقاد کے ساتھ عمل میں لایا گیا۔

امریکہ میں افغانستان کا سفارت خانہ ایسی حالت میں بند کیا گیا ہے کہ جب افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت سقوط کر جانے کے بعد سفارت خانے کا بینک اکاونٹ سیل کر دیا گیا تھا جس کے بعد افغان سفارتی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ممکنہ طور پر امریکہ میں افغانستان کا سفارت خانہ اور قونصل خانے بند ہو سکتے ہیں۔