شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن و آئی ٹی کی بیرون ملک خدمات کی تجارت میں نمایاں اضافہ

542
شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن و آئی ٹی کی بیرون ملک خدمات کی تجارت میں نمایاں اضافہ

کراچی: ٹیلی کمیونیکیشن و آئی ٹی کے شعبہ میں خدمات کی تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

جاری مالی سال میں ٹیلی کمیونیکیشن و آئی ٹی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں 32.64 فیصداور درآمدات میں 17 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں ٹیلی ٹیلی کمیونیکیشن و آئی ٹی خدمات کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.487 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.64 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.121 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

جنوری میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 185 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال جنوری میں 162 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2021 میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.440 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جنوری میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی درآمدات کاحجم 41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری میں 39 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2021 میں اس شعبہ میں خدمات کی درآمدات کاحجم 385 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔علاوہ ازیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ فری لانسنگ کے سبب غیر ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔