پاکستان کوفتح کے لیے مزید 314 رنز درکار بابر اعظم کی سینچری

325
پاکستان کوفتح کے لیے مزید 314 رنز درکار بابر اعظم کی سینچری

کراچی:3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل پاکستان اورآسٹریلیا کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے۔
پاکستانی ٹیم اسٹریلیاکے ڈھیر سارے رنز 506 رنز کے تعاقب میں ہے۔ پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے مزید 314 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کی8 وکٹیں باقی ہیں۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا ری دوسرےٹیسٹ کے چوتھے روز کی اہم بات بابر اعظم کی سینچری تھی، جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سینچری مکمل کی۔ چوتھے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو بابر اعظم 102 اور عبداللہ شفیق 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز کافی مایوس کن رہا اور ابتدا ہی میں اوپنر امام الحق 1 رن بناکر ناتھن لیون اور اظہر علی 6 رنز بنا کر کمرون گر ین کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوئے

پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں کے 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگ 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔