ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات روک دیئے

390
ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات روک دیئے

تہران: ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات روک دیئے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ نے تہران اور ریاض کے درمیان عارضی طور پر گفتگو روکے جانے کی خبر دی ہے۔ المیادین چینل کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے سلسلے کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، ایسی حالت میں کہ عراق نے کچھ دن پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پانچویں دور کے مذاکرات بدھ کے روز بغداد میں منعقد ہوں گے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران نے یکطرفہ طور پر مذاکرات کو روک دیا ہے۔ المیادین چینل کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر مذاکرات روکے جانے کی وجہ سعودی عرب میں یمنیوں کی سزائے موت کا فیصلہ ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل سعودی عرب نے 81 افراد کے سر قلم کردیے تھے، جن میں سے 41 افراد کا تعلق شیعہ اکثریتی علاقے قطیف اور الاحساء سے تھا۔