یوریا کھاد کی فی بوری میں 80 روپے کا اضافہ

279

مکوآنہ:فیصل آباد میں  یوریا کھاد کی فی بوری میں 80 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔قیمت میں اضافہ کے بعد یوریا کھاد کی قیمت 1850 روپے ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں یوریا کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ پاکستان میں حکومت کھاد بنانے والے پلانٹس کو سستی گیس فراہم کرکے اسے کنڑول ریٹ پر سستے داموں فروخت کرنے کی کوشش میں ہے۔

ملک میں پٹرول۔ڈیزل اورتیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد یوریا کھاد کی بوری 1768 سے بڑھ کر 1850 روہے ہوگئی ہےجبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں جس کے باعث ڈی اے پی کھاد کی بوری میں میں بھی اضافہ کا قوی امکان ہے۔