ادارے ناموس رسالتؐ اور عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ یقینی بنائیں ، رہنما جے یو آئی

435

لاہور: مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان لاہور اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلی مہتمم مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ ادارے ناموس رسالتؐ اور عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ یقینی بنائیں،دین حق کی صداقت قیامت تک قائم رہے گی۔

مولانا علیم الدین شاکر کا کہنا تھا کہ جھوٹی نبوت کے پیروکار اب دنیاکو دھوکہ نہیں دے سکتے،ختم نبوت ﷺکا تحفظ کرنے والے مسلمان حضوراقدس ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدار ہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

 انہو ں نے مزید کہاکہ د نیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے سیرت نبی کریمﷺ کو اپنانا ہو گا ،آج امت مسلمہ کے زوال کی وجہ دین اسلام کی تعلیمات کو ترک کرنا اور رسول اللہ ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل نہ کر نا ہے ۔