قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے؟ وزیراعظم نے آج مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

405

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک، علی زیدی، فواد چوہدری اور شفقت محمود کو مشاورتی اجلاس کے لیے بنی گالہ طلب کر لیا ہے، اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حتمی منظوری دیں گے۔

دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی جانب سے بھی تحریک عدم اعتماد میں حکومت یا اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جس کے بعد اب اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آئینی طور پر 14 روز کا وقت موجود ہے۔