کراچی سے گرفتار لیگی رہنما چودھری تنویر اینٹی کرپشن پنڈی کے حوالے

927

 

راولپنڈی/کراچی (این این آئی/اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گرفتار سابق سینیٹر چودھری تنویر کواینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا۔چودھری تنویر کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف زمینوں پر قبضے اورکرپشن میں ملوث ہونے کامقدمہ درج ہے۔ذرائع کے مطابق چودھری تنویر کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور انہیں آج ہی راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔علاوہ ازیںسیشن جج ملیر میں مسلم لیگ نون کے رہنماء چوہدری تنویر کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر سماعت چودھری تنویر تھانے میں موجود نہیں تھے۔ ملیر کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے بتایا کہ ان کی جانب سے چودھری تنویر کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کو ائر پورٹ تھانے پر چھاپے کا حکم دیا ہے۔ نہال ہاشمی کے مطابق عدالتی ٹیم کا مجسٹریٹ کی نگرانی میں ائرپورٹ تھانے پر چھاپا مارا،رہنما مسلم لیگ ن سندھ نہال ہاشمی بھی ٹیم کے ہمراہ تھے تھانے میں مسلم ن کے رہنما چودھری تنویر موجود نہیں تھے، عدالتی ٹیم نے تھانہ پولیس سے پوچھ گچھ کی ۔