تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کا فیصلہ وقت پر کریں گے، یار محمد رند

120

اسلام آباد (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے ناراض رہنما یار محمد رند نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور
موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ یار محمد رند نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جس طرح پولیس نے ایکشن کیا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم مولانا فضل الرحمن کی زندگی کے بارے میں فکر مند تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمن سے کل کے واقعے پر اظہار افسوس کیلیے آیا ہوں، تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کا فیصلہ وقت آنے پر کریںگے۔