کھتری پریمیٸر لیگ سیزن1′ ڈاور گلیڈی ایٹرز فتوحات کی ہیٹرک مکمل

338

سونیجا سولجرز کو سنسنی خیز4 وکٹوں سے شکست۔ شہر یار غنی کے43 فتح گر رنز، زبیر حاجی نے46 رنز بناۓ۔

کراچی: کھتری پریمیٸر سیزن1  ٹوٸینٹی20 لیگ کے 7ویں میچ میں ڈاور گلیڈی ایٹر نےاصضر علی شاہ اسٹڈیم میں موجود شاٸقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد کی موجودگی میں مضبوط حریف سونیجا سولجرز کو دلچسپ اور سنسنسی خیز مقابلے میں4 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرلی

میچ کے اختتام پر مہمان پر مہمانِ خصوصی بانٸ کرکٹ مسلم کھتری برادری عبدالکریم نیازی نے فاتح ٹیم کے شہر یار غنی کو 43 رنز کی ناقابل شکست فتح گر باری  پر  الحمید گامنٹ جانب سے مین آف دی میچ کیش پراٸیز ایک ہزار روپیٸے اور گوجابا سوٸیٹ کی جانب سےگفٹ ہیمپر دیا جبکہ ڈاور گلیڈی ایٹرز کے فرنچاٸز آنر نعیم ٹھٹوی کی جانب سے شہریار غنی کو 10 رنز ہزار روپیٸے کیش ایوارڈ  فیاض ٹھٹوی نے دیا۔

اس موقع پر سونیجا سولجرز کے آنر ارشد منیم اور مسلم کھتری ایسوسی ایشن کے سنیٸر ممبر اسماعیل اہم پی بھی موجود تھتے۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد کی فلڈ لاٸیٹ میں کھیلے میچ میں سونیجا سولجر کے کپتان الیاس منیم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کی دعوت کی۔ اور مقررہ 20 اورز نے میں 8 وکٹوں کے نقصان پر146 کا مجموعہ ترتیب دیا۔ حبیب الله  نےایک چوگا اور ایک چھکا لگاکر 32 رنز بناۓ، محمد افضل نے5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے31 رنز اسکور کیٸے، حننان خان نے3 چوکوں کی مدد سے 27 اور الیاس منیم نے18 رنز کا اضافہ کیا۔ لیاقت کھتری نے 27 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں فاتح ٹیم کے فرسٹ کلاس کرکٹرشہریار غنی میچ کی آخری بال پر شاندار چوکا لگار اپنی ٹیم ڈاور گلیڈی ایٹرز 4 وکٹوں اہم ترین کامیابی دلوادی۔ زبیر حاجی نے عمدہ بیٹنگ کے ذریٸے 5 چوکوں اور ایک چھکےکی مدد سے 46 رنز بناۓ، شہریار غنی نے 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست میچ وننگ 43 رنز میں4چوکے اور 2 چھکے لگاۓ، اوسامہ رزاق نے16 گنیدوں پر 27 رنز 3 چوکے2 چھکے رسید کیٸے جبکہ علیم خان 19 رنز کا اضافہ کیا۔

پی سی بی پینل امپاٸرز رشید خان  اور شاہد اسلم  نےمیچ کوسپر واٸز کیا جبکہ آفیشل اسکورر سید معاذ تھے۔ آج 11 مارچ بروز جمعہ کو بچھڑا واٸیررز کا مقابلہ دھڑا دبنگ سے رات 10 بجے ہوگا۔