اسٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کے لئے سندھ پولیس کا  ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ 

388
 اسٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کے لئے سندھ پولیس کا  ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ 

کراچی: شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کے لئے سندھ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سندھ پولیس پاکستان میں پہلی بار ای ٹیگ ٹیکنالوجی استعمال کریگی، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ای ٹیگنگ ڈیوائس کامسودہ تیار کرلیا ہے۔

یہ ای ٹیگنگ اسٹریٹ کرائمز کرنے والے، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور فون چھیننے والے، گھروں، بینکوں اور دکانوں میں ڈکیتیاں کرنے والے افراد کی نگرانی کے لیے کی جائے گی۔چند روز قبل کراچی پولیس نے سندھ حکومت سے مجرموں کی ای ٹیگنگ کرنے کی سفارش کی تھی اور سات ہزار سے زائد مجرموں کی ای ٹیگنگ کا ایک پلان شیئر کیا تھا۔اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اب ملزمان کی مانیٹرنگ کے لیے ای ٹیگنگ اب ناگزیر ہوگئی ہے، وزیراعلی سندھ کا شکریہ انہوں نے ہماری ہر سفارش مان لی، تقریبا 11 ہزار سیزائد ملزمان کوڈیوائس لگائی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نیمزید کہا ہے کہ دنیا میں جرم دہرانے والے ملزم کو ای ٹیگنگ کیا جاتا ہے، امریکا یورپ اور خلیجی ممالک میں بھی یہ نظام مشہور ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا کیکسی بڑے شہر کیمقابلے میں کراچی میں جرائم کم ہیں۔قانونی مسودے میں کہا گیا تھا کہ جرم دہرانے پرکم سے کم 2 سال الیکٹرانک ڈیوائس لگائی جائے گی، قانون سازی کے بعد ضمانت صرف حلف نامہ جمع کرانیپر ہوسکیگی، حلف نامیمیں مخصوص علاقے میں رہنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔

اس دوران جی پی ایس کے ذریعے ڈیوائس کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی اور ملزم کو مخصوص علاقے تک ہی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی،ای ڈیوائس سے ملزم بھی جیل کے بجائے گھر پر رہ سکے گا۔