سرکل ویمن اور یونی لیور خواتین کو ڈیجیٹل تربیت فراہم کریں گے

563
رحیم یار خان میں خواتین کی ٹریننگ کے لئے ٹیکنالوجی ہب کے قیام کی شراکتی تقریب میں یونی لیور پاکستان اور سرکل پاکستان کی ٹیمز کا گروپ فوٹو

رحیم یار خان(کامرس ڈیسک) یونی لیور پاکستان اور سرکل پاکستان نے رحیم یار خان میں مستحق خواتین کو خصوصی طور پر ڈیجیٹل فن کی تربیت دینے کے لیے معاہد ہ کرلیا ہے۔اس پروگرام کے تحت سال 2022 میں 50خواتین اور سال 2023 تک دیگر200 خواتین کو تربیت دی جائے گی ۔اس حوالے سے کی جانے والے کوششوں کے تسلسل میں ،یونی لیور پاکستان اور سرکل ویمن ،رحیم یار خان میں واقع یونی لیور اسکول میں نوجوان خواتین کو ڈیجیٹل فن مہارت ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈیزائن ، کاروباری فنون سکھانے اور مالی شمولیت کے فروغ کے حوالے سے ٹیکنالوجی حب قائم کریں گے ۔اس پروگرام میں 18 سے 30 سال تک کی عمر کی طالبات جنہوں نے میٹرک تک اپنی تعلیم مکمل کرلی ہو ، شرکت کرنے کی اہل ہوں گی ۔یونی لیور پاکستان کے چیئرمین اور سی ای او عامر پراچہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،”یونی لیور پاکستان 1948 سے رحیم یار خان کا حصہ رہا ہے ۔یہ وہ شہر ہے جہاں سے ہم نے ملک میں اپنے سفر کا آغاز کیا اور یہ شہر ہمیشہ سے ہمارے دل کے قریب ہے ۔ہماری ان کوششوں کے نتیجے میں نہ صرف رحیم یار خان کی خواتین کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے انہیں روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور شہر میں نئے ملازمین اور ٹیلنٹ کی راہ ہموار ہوگی ۔”یونی لیور پاکستان کے ورکس ڈائیریکٹر، عارف صورتی نے اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ،”رحیم یار خان میں واقع ہماری فیکٹری اس خطے میں سب سے بڑی ہے، جو شہر کے سینکڑوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے۔