“فٹیف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ مخالف لابی کے دبا میں کیا”

446

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ مخالف لابی کے دباؤ میں کیا۔

میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے  شوکت ترین نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ کے لیے پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ایف اے ٹی ایف نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کیے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 27 میں سے 26 اہداف پورئے گئے جانے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا بلاجواز ہے۔ اعلی کارکردگی پر پاکستان کا حق تھا کہ اسے گرے لسٹ سے نکالا جائے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے معاملے میں میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان مخالف لابی کے دبائو میں فیصلہ کیا۔

شوکت ترین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید 4 ماہ کے لیے گرے لسٓٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔