ٹک ٹاک نے خطرناک چیلنجز اور فریب دہی کی وارداتوں کے خلاف سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا

1299

کراچی: ٹک ٹاک (TikTok) نے سیفٹی کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منسلک ممکن خطرات کے بارے میں سمجھ بوجھ میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

تحفظ کے حوالے سے یہ اقدام ویڈیو سیریز پر مشتمل ہے جس میں منتخب کردہ پاکستان کی معروف و مقبول شخصیات ڈیجیٹل ورلڈ میں درپیش خطرات پر روشنی ڈال رہی ہیں اور انٹرنیٹ کے محفوظ اور مثبت استعمال پر زور دے رہی ہیں۔ٹک ٹاک نے تحفظ کے حوالے سے فروری کو آگاہی کا مہینہ قرار دیا تھا اور اُس ماہ میں ٹک ٹاک کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور کوششوں کا اعلان بھی کیا تھا جن میں زندگی ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنا بھی شامل تھا تاکہ ڈیجیٹل سیفٹی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جا سکے اور اُس میں مختلف عمر اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے استعمال کنندہ کو مہم کا ہدف بنایا گیا تھا۔

اس مہم میں زیادہ تر توجہ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی محفوظ انداز میں سرفنگ کرنے پر دی گئی تھی اور ان پلیٹ فارمز پر موجود ممکن خطرات کی موجودگی میں نیوی گیٹ کرنے کے طریقے بتائے گئے تھے۔