سندھ کے لٹیرے پنجاب میں فرشتے بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، خرم شیر زمان

423
سندھ کے لٹیرے پنجاب میں فرشتے بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول کو چیلنج ہے نعرے بھٹو کے بجائے اپنے بابا کا نعرہ لگائیں پرچی چیئرمین کو عوامی ردعمل سے اپنی اور بابا کی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے جعلی بھٹو کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھاکہ سندھ کے لٹیرے پنجاب میں فرشتے بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں بار بار ملکی آئین کو چور چور کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کرے گی سندھ کے عوام نے سندھ حقوق تحریک کو کامیاب بنانے میں بھرپور ساتھ دیا پی ٹی آئی نے سندھ کو زرداری مافیا سے پاک کرنے کا عہد کرلیا ہے غنڈہ گردی، قبضے، رشوت، دو نمبری سے سندھ کے عوام کو نجات دلائیں گے پنجاب پی پی کو عزت نہیں دیتا تو ووٹ کیا دے گا۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے حوصلوں کو سلام جو زرداری مافیا کر سامنے کھڑے ہیں اب جعلی بھٹو کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے گھوٹکی ، میرپور خاص، سانگھڑ سندھ کے ہر شہر کی تباہی کا حساب لیں گے زرداری خاندان نے سندھ کی تعمیر وترقی کا پیسہ کرپشن کی نذر کیا 20 ارب کی گندم کھانے والے چوہے بلاول کے مارچ میں موجود ہیں بلاول کے کنٹینر پر یونیورسٹیوں کی بچیوں کے قاتل سوار ہیں بلاول کی پاپا ڈیڈی بچاو تحریک فلاپ ہوچکی ہے سندھ کے عوام ہم سے پی پی کی کرپشن اور حقوق کیلئے سوال کرتے ہیں۔