سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 37مقامات پر آپریشنز، 4دہشت گرد گرفتار

217

لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے صوبہ بھر میں 37مقامات پر آپریشنز کے دوران 4دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، نجی ٹی وی کے مطابق چھاپوں کے دوران 39افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شناخت یوسف، اشرف، سعید اور حبیب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ترجمان کے مطابق ملزمان سے ڈھائی کلو دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے، ملزم سعید کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرتا تھا، اس کے پاس سے بھاری رقم برآمد ہوئی ہے۔