پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

234
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے درخواست دائر کی تھی جسے آج عدالت نے ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ میں موجود ہے، سیاسی جماعتوں کا احترام ہے، سیاسی جماعتیں عدالت آنے کے بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کریں۔

چیف جسٹس نے اپنے ریماکس میں کہا کہ سیاسی جماعت کا عدالت آنا پارلیمنٹ کی بے توقیری ہے، پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں، غیر ضروری درخواستیں عدالتوں میں نہ لائیں۔