حیدرآباد کے شہری ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر آگئے ،ندیم قاضی

119

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی سینئر نائب صدر شعیب جعفری و دیگر اراکین ڈویژن نے حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مہنگائی سے عوام پس رہے ہیں اور کاروبار کرنا پہلے ہی مشکل ہوگیا ہے، وہاں حیدرآباد کے شہری ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر آگئے ہیں ۔ڈاکوئوں نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں پولیس کو ئی کاروائی نہیں کرتی بلکہ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ وارداتیں ہوتی ہیں پولیس انہیں ہی تنگ کرتی ہے ،اس وجہ سے عوام رپورٹ کرنے سے کتراتے ہیں ،شہر بھر میں مین پوری گٹکا منشیات کی فروخت بھی لمحہ فکریہ ہے جو پولیس کی بدترین کارکردگی کی بڑی وجہ ہے کہ پولیس کرائم کو کنٹرول کرنے کے بجائے ان ناجائز کاموں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کرائم کوکنٹرول کرنے کیلیے جامع پولیسی بنائے جائے ۔