برطانیہ کی جانب ایک اور طوفان بڑھنے لگا

301
برطانیہ کی جانب ایک اور طوفان بڑھنے لگا
برطانوی حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے، نارتھ ایسٹ انگلینڈ، کمبریا، نارتھ یارکشائر اور لنکاشائر میں بجلی منقطع ہوگئی۔

لندن: برطانیہ کی جانب ایک اور طوفان بڑھنے لگا ہے جس کے باعث شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز میں ریڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے، شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ سمیت دیگر حصوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانوی حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے، نارتھ ایسٹ انگلینڈ، کمبریا، نارتھ یارکشائر اور لنکاشائر میں بجلی منقطع ہوگئی۔

اسکاٹ لینڈ میں تمام ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، طوفان سے 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔