کوہلو : نااہل حکومت نے عوام کو پینے کے پانی سے بھی محروم کر دیا 

333

کوہلو:ترقی کے دعوے دار نااہل حکومت نے عوام کو پینے کے پانی سے بھی محروم کر دیا گزشتہ عرصہ دراز سے نیوکلی اور گردونواح کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں اعلی حکام فوری نوٹس لے کر لوگوں کو نقل مکانی سے روکیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی علاقے جس کی آبادی اس ٹائم 20 ہزار کے قریب ہے گزشتہ عرصہ دراز سے پینے کے پانی سے محروم ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق نیوکلی سے بہت سے گھروں نے نقل مکانی کر دیا اور کچھ علاقہ مکین نقل مکانی کرنے کو تیار ہو گئے ہیں عوامی حلقوں کے مطابق نیو کلی جو کہ ٹان میں واقع ہے لیکن زندگی کے دوسرے سہولیات روڈ بجلی سے تو روز اول سے محروم تھے اب ناہل حکومت نے پینے کا پانی بھی بند کر رہا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ تو اب عوام کو پانی دینے سے بھی قاصر ہوگیا ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے بھی آنکھیں بند کر رکھا ہے عوامی حلقوں نے وفاقی ادراہ ایف سی بلوچستان کے کمانڈنٹ میوند سے دست بستہ اپیل کیا کہ شہریوں کی مجبوری کو مد نظر رکھ کر پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ شہری نقل مکانی نہ کریں نااہل حکومت نے عوام سے جینے کا بھی حق چھین لیا ۔