انسانی دل کے خلیات کی مدد سے خودکار مچھلی تیار

448

سائنسدانوں نے انسانی دل کے خلیات کی مدد سے خودکار مچھلی تیار کرلی۔

مچھلی کو ہارورڈ یونیورسٹی اور ایموری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے، ماہرین کے مطابق مچھلی کو پلاسٹک، کاغذ، جیلاٹین اور انسانی دل کے پٹھوں کے خلیات سے تیار کیا گیا ہے۔ دل سے تیار کردہ اس مچھلی کا تیرنے کا انداز بھی دل کی دھڑکن جیسا ہے، جس کی ویڈیو بھی شئیر کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انقلابی تخلیق سے سے دل کی بیماریوں کے علاج میں بھی مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تخلیق کے بعد انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتنے دن رہ پائی گی، لیکن روبوٹک مچھلی 100 دن تک تیرتی رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں ماہرین ان خلیات اور ٹشوز کو زیادہ لمبے عرصے تک زندہ رکھنے کی کوشش کریں گے۔